بین الاقوامی
Trending

ترکیہ میں زلزلہ، ملاتیا اور گردونواح میں 5.0 شدت کے جھٹکے

 

ملاتیا:ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں آنے والے 5.0 شدت کے زلزلے کے بعد شہریوں میں تشویش پائی گئی، تاہم حکام نے فوری طور پر کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے مطابق زلزلہ صبح 6 بج کر 20 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز ضلع بطلغازی بتایا گیا ہے، جبکہ اس کی گہرائی 15.59 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے ملاتیا کے علاوہ الازیغ، آدی یامان، تونج ایلی اور شانلی عرفہ کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق امدادی اداروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ابتدائی رپورٹس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
ترکیہ کے وزیرِ ماحولیات، شہری ترقی اور موسمیاتی تبدیلی مراد کورم نے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے تمام اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button