اسلام آباد:ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا اور خوش آمدید کہا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی اہم پیغام لے کر آئے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔




