پاکستان
Trending

پاک، کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

راولپنڈی: کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں پاک۔کینیڈا تعلقات، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا، جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button