اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ، باہمی رابطوں کے تسلسل اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
خواجہ آصف نے علاقائی امن کے حصول کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون اور مؤثر رابطے خطے کے استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔




