پاکستان
Trending

سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

 

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے ہنگو اور بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں آپریشن کے دوران 7 خوارج مارے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حمزہ اکرم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقوں کمبیلہ اور عاصم آباد میں آپریشن ردّالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کی گئی، جس کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button