پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی و عالمی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

گفتگو میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button