راولپنڈی: یومِ آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیچیدہ سکیورٹی ماحول سے نمٹنے کے لیے سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے۔
استقبالیے کے دوران سابق فوجیوں کی قربانیوں، تجربے اور ملکی دفاع میں ان کے دیرینہ کردار کو سراہا گیا۔ سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سابق فوجیوں نے قومی اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔




