لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اٹک کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ضلع کی عوامی ضروریات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ارکان اسمبلی نے اٹک میں الیکٹروبس سروس کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین، طلبہ اور بزرگوں کے لیے مفت سفری سہولت عوام کے لیے اہم اقدام ہے۔ انہوں نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کو بھی سراہا۔
مریم نواز نے کہا کہ صفائی کے بعد اب پنجاب کے تمام شہروں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں نکاسی آب، سیوریج اور سڑکوں کے بڑے منصوبوں پر بھی کام جاری ہےا




