پاکستان
Trending

خاران: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

 

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود، 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا، جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے مزید کارروائی بھی جاری رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button