پاکستان
Trending

خیرپور: پی ایس 30 پر ضمنی انتخاب، پولنگ جاری

 

خیرپور:خیرپور کے حلقہ پی ایس 30 میں سندھ اسمبلی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں 2 لاکھ 54 ہزار 980 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

حلقے میں ووٹرز کے لیے مجموعی طور پر 164 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن حکام کے مطابق 68 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 64 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

پی ایس 30 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے بیرسٹر اسفند یار خان کھرل سمیت 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس 30 کی نشست پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button