پاکستان
Trending

نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر قومی مکالمہ ناگزیر، تمام جماعتوں سے بات چیت کو تیار ہیں: خالد مقبول

 

کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر قومی سطح پر سنجیدہ مکالمے کا مطالبہ کردیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر نئے انتظامی یونٹس بنانے ہوں گے، اس معاملے پر دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کی بات ہوگی تو ایم کیو ایم اپنی آواز بلند کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبے انتظامی ضروریات کے مطابق تشکیل نہیں دیے گئے، اس لیے آبادی اور انتظامی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے یونٹس پر غور ضروری ہے۔ ان کے مطابق اس معاملے کو غداری سے جوڑنے کے بجائے قومی سطح پر سنجیدہ بحث ہونی چاہیے۔

مصطفیٰ کمال نے بھی نئے انتظامی یونٹس کو ملک کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ چار صوبوں کا نظام بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی ضروریات کا بوجھ مؤثر طور پر نہیں اٹھا سکتا۔

فاروق ستار نے بھی انتظامی یونٹس کے قیام کو مؤثر حکمرانی کے لیے ضروری قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button