اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو فعال بنانے کے لیے اس کی کمیٹیوں کا فعال ہونا ضروری ہے، اپوزیشن کو کمیٹیوں کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کے درمیان کمیونیکیشن گیپ ختم ہوگیا ہے اور آج کا رابطہ ایک اچھا آغاز ہے۔ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پر سب کو شکایات ہیں، اس لیے انتخابی اصلاحات کے ذریعے نظام کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ اپوزیشن جماعتیں بھی الیکٹورل عمل کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔




