بیلجیئم: ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ایک اور مشکل مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، جہاں روایتی حریف بھارت نے قومی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا۔
میچ کے آغاز سے ہی بھارتی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے کوارٹر میں تین گول کرکے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا۔ بھارت نے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں بھی ایک، ایک گول اسکور کیا اور میچ میں اپنی گرفت مضبوط رکھی۔
پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے دو گول جبکہ سفیان خان نے ایک گول اسکور کیا، تاہم قومی ٹیم بھارتی برتری ختم کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ایک بھی کامیابی حاصل نہ کرسکا۔ قومی ٹیم کو پہلے میچ میں انگلینڈ نے 4-1 سے شکست دی، جبکہ ویلز کے خلاف مقابلہ برابر رہا۔
بھارت کے خلاف شکست کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ سفر اختتام پذیر ہوگیا اور قومی ٹیم گروپ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی۔




