پاکستان
Trending

ڈیزل کی قیمت کم کرکے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش جاری ہے، جلد بڑی کمی متوقع: علی پرویز ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور موجودہ مشکل وقت جلد ختم ہوگا۔ ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لٹر سے زائد کمی متوقع ہے اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق اس کمی کا ریلیف عوام تک منتقل کیا جائے گا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر آئل ریفائنریز کے ساتھ دو، تین نشستیں ہو چکی ہیں۔ ملاقاتوں میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر تفصیلی مشاورت ہوئی، جبکہ آئل ریفائنریز نے قیمت میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ڈیزل کی قیمت کم کرکے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش جاری ہے اور جلد بڑی کمی متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے بھی ریلیف فراہم کیا ہے، جبکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔

علی پرویز ملک نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، حکومت کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ انرجی سکیورٹی کے معاملات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button