پاکستان
Trending

اسحاق ڈار، موریتانیہ کے وزیر خارجہ کا رابطہ؛ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے موریتانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم ولد مرزوگ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات اور پاکستان و موریتانیہ کے درمیان تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور موریتانیہ کے دیرینہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

نائب وزیراعظم نے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے روابط جاری رکھنے پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button