کھیل
Trending

قذافی اسٹیڈیم کی پچ پر آئی سی سی کا فیصلہ تبدیل، ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا گیا

 

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قذافی سٹیڈیم لاہور کی پچ سے متعلق اپنا سابقہ فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق اپیلز پینل نے قذافی سٹیڈیم کی پچ کا دوبارہ جائزہ لیا، جس کے بعد پاکستان کے گراؤنڈ کو دیا گیا ایک ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 جون کو کھیلے گئے میچ کی پچ کو پہلے آئی سی سی نے غیر تسلی بخش قرار دیا تھا، جس پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ عائد کیا گیا تھا۔

اپیلز پینل نے پچ کا جائزہ لینے کے بعد سابقہ فیصلے پر نظرثانی کی اور ڈی میرٹ پوائنٹ ختم کردیا۔ آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی پچ کو سابقہ سزا سے ریلیف مل گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button