پاکستان
Trending

ملائیشین وزیر داخلہ کا شہدا کو خراجِ عقیدت، اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف

 

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیر داخلہ داتو سیری سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا۔

پاکستان مونومنٹ آمد پر فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ملائیشین وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سیف الدین ناسوتیون نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ملائیشین وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اور قومی اہمیت کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی، جسے انہوں نے سراہا۔ بعد ازاں وہ اسلام آباد پولیس لائنز پہنچے، جہاں ان کے اعزاز میں خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے نے مہمان وزیر کو سلامی پیش کی، جبکہ پاکستان اور ملائیشیا کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی پیش کی گئیں۔ سیف الدین ناسوتیون نے پریڈ کا معائنہ کیا اور اسلام آباد پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور کارکردگی کو سراہا۔

ملائیشین وزیر داخلہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر پولیس اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button