اسلام آباد: حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026 کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عید میلاد النبی ﷺ پر عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے سرکاری دفاتر اور متعلقہ ادارے 26 اگست کو بند رہیں گے۔
عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، جبکہ ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ اور دیگر مذہبی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔




