پاکستان
Trending

بلوچستان کے خوبصورت ملی نغمے نے قومی جذبے کو اجاگر کیا، وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان سے یومِ آزادی کے موقع پر پیش کیے گئے خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور ملی نغمے کو سراہتے ہوئے اس کی تیاری میں شامل تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ بلوچستان سے پیش کیا گیا یہ خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمہ قومی جذبے کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے نغمے کی تیاری میں حصہ لینے والے گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور دیگر تمام افراد کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شاندار کاوش پر صمیم قلب سے ان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نغمے کے ذریعے ہمارے پیارے وطن سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بلوچستان سے سامنے آنے والی اس کاوش کو وطن سے محبت اور جشنِ آزادی کے جذبات کے اظہار کا خوبصورت ذریعہ قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام کے اختتام پر "پاکستان زندہ باد!” کا نعرہ بھی لگایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button