پاکستان
Trending

امریکی معاشی دباؤ کے خلاف ایران کی اعلیٰ قیادت متحرک

 

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ‌ای نے اہم اجلاس میں ملک کو درپیش معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں امریکا کی جانب سے ایران پر مزید سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کے تناظر میں ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ امریکی حکام نے ایران کے خلاف مزید سخت معاشی اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن کی تفصیلات 24 اگست کو سامنے آنے کی توقع ہے۔

تینوں ریاستی شاخوں کے سربراہان نے مختلف اداروں کے درمیان مؤثر اور مربوط رابطہ کاری مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا، تاکہ معاشی دباؤ اور موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات میں ہم آہنگی برقرار رکھی جاسکے۔

ایرانی قیادت کی جانب سے معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے متبادل تجارتی اور مالیاتی راستوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے حالیہ دنوں میں ایران اور خطے کے ممالک کے درمیان مقامی کرنسیوں میں تجارت بڑھانے پر زور دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button