بین الاقوامی
Trending

امریکا کینیڈا تجارتی جنگ میں نیا محاذ کھل گیا

 

واشنگٹن/اوٹاوا: امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف جنگ مزید شدت اختیار کرگئی۔ امریکا نے تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی اقدام کے جواب میں جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا 8 ستمبر سے امریکی مصنوعات پر ’’ڈالر کے بدلے ڈالر‘‘ کے اصول کے تحت محصولات عائد کرے گا۔

کینیڈا کے جوابی اقدامات میں امریکی اسٹیل، ڈیری مصنوعات، الیکٹرانکس، گھریلو آلات اور زرعی سامان سمیت مختلف شعبے شامل ہوں گے۔ کارنی نے امریکی مذاکراتی شرائط کو غیر منصفانہ اور کینیڈا کے معاشی مفادات کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام نے مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار کینیڈا کو قرار دیا ہے۔ تجارتی تنازع کے باعث دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود اقتصادی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ شمالی امریکا کے تجارتی معاہدے کے مستقبل پر بھی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button