پاکستان
Trending

سانحہ پمز پر وزیراعظم برہم، سیکرٹری صحت معطل، تحقیقاتی کمیٹی متحرک

 

اسلام آباد:اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے متعلقہ حکام اور اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کریں گے۔ کمیٹی آتشزدگی کے محرکات، انتظامی معاملات اور ممکنہ غفلت کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کو انتہائی تکلیف دہ اور اندوہناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ غفلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button