لاہور :ویمنز ایشیا کپ 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی روانہ ہوگئی۔ ٹورنامنٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم نے روانگی سے قبل تربیتی کیمپ میں تیاری کی، جہاں کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
پاکستان ویمن ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کرے گی، جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ اہم مقابلہ 5 ستمبر کو ہوگا۔ پاکستان کا گروپ مرحلے کا تیسرا میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ، چین کے خلاف شیڈول ہے۔




