پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ترکیہ، سعودی و ترک حکام سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سرکاری دورہ ترکیہ کے دوران استنبول میں اہم اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر قومی دفاع یاشار گولر اور ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلجوق بائراکتار اوغلو سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک روابط اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قریبی برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک و دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button