پاکستان
Trending

سی سپارک 2026: پاک بحریہ کی جنگی تیاری جانچنے کیلئے کراچی میں بڑی مشق شروع

 

کراچی: پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق سی سپارک 2026 کراچی میں شروع ہوگئی۔ افتتاحی بریفنگ کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف نے کی، جس میں پاک افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

مشق میں پاک بحریہ کے بحری جہاز، آبدوزیں، طیارے، بغیر پائلٹ نظام، میرینز اور اسپیشل فورسز حصہ لے رہے ہیں، جبکہ پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے متعلقہ عناصر بھی مشق کا حصہ ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی اسپارک 2026 کا بنیادی مقصد روایتی اور جدید بحری خطرات کے خلاف پاک بحریہ کی جنگی تیاری اور آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔

مشق کے دوران مختلف ممکنہ بحری خطرات سے نمٹنے، نگرانی، دفاع اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں کا عملی جائزہ لیا جائے گا۔ پاک بحریہ کے مختلف یونٹس اور دیگر مسلح افواج کے عناصر مشترکہ آپریشنز کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

ترجمان کے مطابق مشق سے پاک بحریہ کی مشترکہ آپریشنل صلاحیت اور مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button