پاکستان
Trending

شہباز شریف کی روانگی، صدر ژاپاروف کا منفرد الوداعی انداز توجہ کا مرکز بن گیا

 

بشکیک: وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ کرغزستان مکمل ہوگیا۔ دورے کے اختتام پر کرغزستان کے صدر صدار ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف کو غیر معمولی انداز میں رخصت کیا اور خود گاڑی چلا کر انہیں ایئرپورٹ تک پہنچایا۔

صدر ژاپاروف کی جانب سے وزیراعظم کی اس منفرد میزبانی کو پاکستان اور کرغزستان کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ کرغز صدر نے وزیراعظم کے ساتھ خصوصی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور ایئرپورٹ پر انہیں الوداع کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانزٹ اور علاقائی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہوا، جبکہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کرغزستان میں مصروفیات اور صدر ژاپاروف کی خصوصی میزبانی کو پاک کرغزستان برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی اور نئی گرمجوشی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button