پاکستان
Trending

صحت کے نظام میں ڈیجیٹل انقلاب لانے کا فیصلہ، مصطفیٰ کمال

کراچی: وفاقی وزیر قومی صحت خدمات مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانے اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

23ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبے کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے تاکہ عوام اور طبی شعبے سے وابستہ افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جاسکے۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ نمائش میں 200 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں، جبکہ تین روزہ ایونٹ میں 30 سے زائد کانفرنسیں منعقد ہوں گی اور مختلف اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی پہلی قومی ویکسین پالیسی منظور ہوچکی ہے، جبکہ ڈاکٹروں اور نرسوں کی تعلیم و تربیت کو ملکی اور بین الاقوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button