پاکستان
Trending

پٹرول ریلیف سکیم میں اہم پیش رفت، اسحاق ڈار کی نئی ہدایات جاری

 

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے پٹرول ریلیف سکیم کا دائرہ زمینی صورتحال کے مطابق رکھنے اور مستحق شہریوں تک ریلیف بلا رکاوٹ پہنچانے کی ہدایت کردی۔

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں سکیم پر عملدرآمد، فیول ٹوکنز کی ریڈیمپشن اور ادائیگیوں کے کلیمز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کے پٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز ریڈیم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں بڑی تعداد میں پٹرول پمپس سسٹم پر فعال ہیں، جہاں شہری فیول ٹوکنز ریڈیم کر رہے ہیں، جبکہ ایس ایم ایس 9771 کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبوں کو انٹرنیٹ سے محروم پٹرول پمپس کی فہرستیں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ تین روز میں موصول تمام ادائیگیوں کے کلیمز نمٹا دیے گئے ہیں، جبکہ روزانہ موصول ہونے والے کلیمز بھی اسی روز نمٹائے جا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے تمام کھلے اور فعال پٹرول پمپس کو اسکیم کے سسٹم میں شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مستقل بند اور صرف ڈیزل فروخت کرنے والے پمپس کو فہرست سے نکالنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button