پاکستان
Trending

صدر زرداری اور وزیراعظم کی ملاقات، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی و پیپلز پارٹی وفد کل ملاقات کرے گا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم مزید مضبوط بنانے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر رانا ثناء اللہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ڈاکٹر توقیر شاہ، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا شریک ہوئے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں محسن نقوی، رانا ثناء اللہ، امیر مقام، شیری رحمان، نوید قمر اور اعجاز جکھرانی شامل ہوں گے۔

مشترکہ وفد پی ٹی آئی قیادت سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مذاکرات کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button