پاکستان
Trending

پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق، مفاہمت کی یادداشت پر پیش رفت تیز کرنے کا عزم

 

اسلام آباد: پاکستان اور ایتھوپیا نے تعلیم، تحقیق اور فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں میں اشتراک کو فروغ دینے اور دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر اومر حسین اوبا نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ اقدامات کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران اعلیٰ تعلیم، تحقیقی سرگرمیوں، فنی و پیشہ ورانہ تربیت اور تعلیمی اداروں کے مابین روابط کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے تعلیمی تعاون کے لیے مجوزہ مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دینے کے عمل کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اساتذہ اور ماہرین کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی ترقی کے ذریعے باہمی تعاون کو مؤثر بنانے کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم اور ہنرمندی کے شعبوں میں اشتراک نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور روزگار کے مواقع بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تعلیمی تعاون میں اضافے سے دونوں ممالک کے اداروں کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مواقع میسر آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button