ملتان: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ رحمان بابا ایکسپریس حادثے میں ڈیڑھ سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ایک ڈیڑھ سالہ بچی تاحال لاپتہ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وہ راولپنڈی سے جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ مسافروں کو محفوظ سفر فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ جو بھی اس واقعے میں ذمہ دار پایا گیا، اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مسافروں کی جان و سلامتی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔




