اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود میں 8 ڈرونز کی مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔
ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے ذریعے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم سکیورٹی فورسز اور پاک فضائیہ کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ کوشش ناکام بنا دی۔




