مظفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں 46 نو منتخب ارکان نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ حلف برداری کے ساتھ ہی نئی قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا اہم مرحلہ مکمل ہوگیا۔
حلف اٹھانے والے ارکان میں مسلم لیگ ن کے 31 اور پیپلز پارٹی کے 14 ارکان شامل ہیں، جبکہ جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کے رکن ساجد اقبال نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا۔
نو منتخب ارکان کی حلف برداری کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی نے اپنی آئینی اور پارلیمانی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔




