پاکستان
Trending

پیٹرولیم لیوی ختم کرنے پر حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم پیش رفت، معاہدے کے نکات طے

 

اسلام آباد:پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا اہم دور مکمل ہوگیا۔ مذاکرات میں جماعت اسلامی نے لیوی کے فوری خاتمے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے کو جائز تسلیم کرلیا ہے، جبکہ مذاکرات کے دوران مجوزہ معاہدے کی آؤٹ لائن بھی طے پاگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت کے عملی اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل کا انتظار کیا جائے گا۔ حکومتی حکمت عملی سامنے آنے کے بعد جماعت اسلامی لانگ مارچ کے حوالے سے اپنا حتمی فیصلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button