ٹیکنالوجی
Trending

75 سالہ تاریخ مکمل، نسان نے 2027 آرماڈا پیٹرول Pro-4X کا خصوصی ماڈل متعارف کرا دیا

 

ٹوکیو: جاپانی آٹو موبائل کمپنی نسان نے اپنی مشہور پیٹرول SUV کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر 2027 آرماڈا پیٹرول Pro-4X کا خصوصی ماڈل متعارف کرانے کا اعلان کردیا، جس میں آف روڈ ڈرائیونگ کے شوقین افراد کے لیے نئے آپشنز شامل کیے گئے ہیں۔

نئے ماڈل میں پیٹرول کی 75 سالہ تاریخ کو نمایاں کرنے کے لیے گاڑی کے مختلف حصوں پر خصوصی بیجز لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خریداروں کو NISMO کے راک سلائیڈرز، لائٹ بار سے مزین روف ریک اور خصوصی 18 انچ الائے وہیلز کے انتخاب کی سہولت بھی ملے گی۔

گاڑی میں 3.5 لیٹر ٹوئن ٹربو V6 انجن دیا گیا ہے، جو 425 ہارس پاور اور 416 پاؤنڈ فٹ ٹارک پیدا کرتا ہے۔ انجن کو 9 اسپیڈ آٹومیٹک گیئر باکس اور فل ٹائم فور وہیل ڈرائیو سسٹم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

نئی SUV میں لاکنگ ریئر ڈیفرینشل، ایڈجسٹ ایبل ایئر سسپنشن، مضبوط انڈر باڈی پروٹیکشن اور ٹو ہکس بھی شامل ہیں، جبکہ اختیاری آل ٹیرین ٹائر دشوار گزار راستوں پر گاڑی کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔

2027 نسان آرماڈا پیٹرول Pro-4X کی ابتدائی قیمت 81 ہزار 265 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی اسے رواں ماہ لاس اینجلس آٹو شو میں پیش کرے گی جبکہ آئندہ سال کے آغاز میں امریکی مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

نسان کی جانب سے یہ خصوصی ماڈل پیٹرول کی 75 سالہ آف روڈ تاریخ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button