ٹیکنالوجی
Trending

سبارو نے جدید گاڑیوں میں سی ڈی پلیئر کا آپشن برقرار رکھ لیا

 

ٹوکیو: ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی اور میوزک اسٹریمنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باوجود جاپانی کمپنی سبارو نے سی ڈی پلیئر کے شوقین صارفین کے لیے پرانی سہولت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی 2026 ماڈل کی WRX اور Ascent گاڑیوں میں سی ڈی پلیئر بطور اختیاری فیچر دستیاب ہے، جس کے لیے صارفین کو تقریباً 450 ڈالر اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں گاڑیوں میں سنگل ڈسک سی ڈی پلیئر ڈیش بورڈ کے بجائے سینٹر کنسول کے اسٹوریج باکس میں نصب کیا گیا ہے۔ WRX کے مینوئل اور آٹومیٹک دونوں ورژنز میں یہ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

سی ڈی پلیئر کی قیمت WRX کے لیے 449.95 ڈالر جبکہ Ascent کے لیے 450 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

آٹو انڈسٹری میں جدید انفوٹینمنٹ سسٹمز اور ڈیجیٹل میوزک پلیٹ فارمز کے باعث سی ڈی پلیئر تقریباً ناپید ہوچکے ہیں۔ سبارو کو ان چند کار ساز کمپنیوں میں شمار کیا جارہا ہے جو نئی گاڑیوں میں بھی سی ڈی چلانے کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔

کمپنی کا یہ اقدام ان صارفین کے لیے خوش آئند ہے جو ڈیجیٹل موسیقی کے بجائے اپنی پسندیدہ موسیقی سی ڈیز کی صورت میں محفوظ رکھنے اور سننے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button