پاکستان
Trending

عوام کو سیاسی لڑائی نہیں، ریلیف چاہیے، سندھ میں 10 لاکھ گھر تعمیر کیے، بلاول بھٹو

 

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ تین سال میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ گھر تعمیر کیے اور لاکھوں خاندانوں کو معاشی تحفظ فراہم کیا ہے۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 لاکھ خاندانوں کو اپنی زمین اور گھر کا مالک بنایا، جبکہ گھروں اور زمین کے مالکانہ حقوق خواتین کو منتقل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ان لوگوں کو بھی زمین کا مالک بنایا گیا جن کے پاس پہلے اپنی زمین نہیں تھی۔ گھروں کی تعمیر سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوئے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد مزید 20 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا ارادہ ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان جبکہ سندھ حکومت نے سندھ میں اپنی ذمہ داری ادا کی ہے۔ آج پوری دنیا معاشی بحران سے گزر رہی ہے اور عوام حکومتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ مشکل وقت میں کون ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ حکومتیں انہیں آپس میں کیسے لڑاتی ہیں، بلکہ وہ ریلیف چاہتے ہیں۔ حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کریں اور انہیں معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے اقدامات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button