پاکستان
Trending

پاکستان کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر چشمہ فائیو میں اہم پیش رفت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل تقریب میں شریک

 

میانوالی:چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ فائیو میں ڈوم نصب کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چشمہ فائیو منصوبے کا مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگِ میل عبور کرنا پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ چشمہ فائیو ملک کا سب سے بڑا جوہری بجلی گھر ہے، جو توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ صاف، قابلِ اعتماد اور سستی بجلی کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی محنت، لگن اور مسلسل کوششوں سے اپنا مستقبل خود تعمیر کرے گا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے ماحول کا تحفظ اور معاشی ترقی ساتھ لے کر چلنا ہماری ترجیح ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے امن، سلامتی اور استحکام بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون قومی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button