پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ، عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کریں گے

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم 10 سے 12 نومبر تک ترکیہ کے شہر انطالیہ میں قیام کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف 11 نومبر کو عالمی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کو درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی اقدامات کی ضرورت اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم عالمی برادری پر زور دیں گے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں معاونت فراہم کی جائے۔

شہباز شریف اپنے خطاب میں پاکستان میں شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات بھی پیش کریں گے۔

وزیراعظم کی کانفرنس میں شرکت کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button