پاکستان
Trending

عوامی فنڈز کے استعمال میں شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانا ضروری ہے، ملک احمد خان

 

اسلام آباد:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے کا حساب لینا پارلیمنٹ کا بنیادی حق ہے، جبکہ آڈٹ اعتراضات پر بروقت فیصلے اور کارروائی مؤثر احتساب کی بنیاد ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کے درمیان اعتماد اور تعاون کا رشتہ برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے صوبائی اسمبلیوں میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں (پی اے سی) کو مزید فعال بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اخراجات کی مؤثر نگرانی، مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی اور آڈٹ اعتراضات کا بروقت ازالہ شفاف طرزِ حکمرانی کے لیے ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button