پاکستان
Trending

اسلام آباد میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کا بڑا فورم شروع، ملکی و غیر ملکی مندوبین کی شرکت

 

اسلام آباد: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جس میں ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت، وفاقی و صوبائی وزراء اور عالمی سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ فورم میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ جبکہ گورنر خیبرپختونخوا بھی شریک ہیں۔ نائب وزیراعظم اور وفاقی و صوبائی وزراء نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

فورم 13 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں عالمی سرمایہ کاروں، معدنیات کے ماہرین اور بین الاقوامی شراکت داروں کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس کا بنیادی مقصد پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر کو عالمی سطح پر متعارف کرانا، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات اجاگر کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کو ملکی معدنی وسائل کی ترقی اور اس شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button