کھیل
Trending

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلر کا ڈیبیو یادگار، ثاقب خان نے سری لنکن بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے

 

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر ثاقب خان نے ڈیبیو میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرکے توجہ حاصل کرلی۔ ان کی شاندار باؤلنگ کے باعث سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

کھیل کے آغاز پر سری لنکا کے دونوں سنچری میکرز دھنن جیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس بھی اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔ ڈی سلوا نے 167 جبکہ مینڈس نے 119 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں فرنینڈو 4، کمارا صفر اور دینوشا 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ثاقب خان نے 7 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس نے 2 جبکہ رضااللہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز پر ڈکلیئر کی تھی۔ سری لنکا کی اننگز کے اختتام پر مہمان ٹیم کو 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button