پاکستان
Trending

جاوا پروگرامنگ لینگویج میں بڑا سائبر سکیورٹی خطرہ، اے آئی نے 10 سال سے موجود خامی کا سراغ لگا لیا

 

لندن :دنیا بھر میں استعمال ہونے والی مقبول پروگرامنگ لینگویج جاوا میں سنگین سکیورٹی خامی سامنے آگئی، مصنوعی ذہانت نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے موجود بگ کی نشاندہی کردی، جس سے عالمی ٹیکنالوجی اداروں میں تشویش پیدا ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سائبر سکیورٹی اسٹارٹ اپ کمپنی کیلیف نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے جاوا کے میموری فنکشنز میں موجود خامی دریافت کی، جسے Java4Shell کا نام دیا گیا ہے۔ اس خامی کے ذریعے حملہ آور دور بیٹھ کر جاوا کے میموری سسٹم میں غیر مجاز کمانڈز چلا سکتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جاوا دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں، بینکوں، اسپتالوں اور سرکاری اداروں میں استعمال ہوتی ہے۔ ایپل اور ایمیزون سمیت متعدد عالمی ادارے بھی اس پروگرامنگ زبان پر انحصار کرتے ہیں۔

اس اہم خامی کی دریافت میں اوپن اے آئی کے نئے ماڈل GPT-6 Cyber نے معاونت فراہم کی، جو تاحال عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس خامی کی معلومات سامنے آنے کے بعد ہیکرز بھی اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب جاوا کی مالک کمپنی اوریکل نے سکیورٹی مسائل کے حل کے لیے اہم اپ ڈیٹ جاری کردی ہے، تاہم کمپنی نے Java4Shell کی مخصوص خامی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button