پاکستان
Trending

جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ، پاکستان کا فتح تھری سپرسانک کروز میزائل کامیابی سے لانچ

 

راولپنڈی: پاکستان نے دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے فتح تھری سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح تھری جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے، جو اسے سپرسانک رفتار سے طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح تھری کا کامیاب تجرباتی لانچ پاکستان کی قومی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

جدید نظام سے آراستہ اس میزائل کی کامیاب لانچنگ پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور قومی دفاعی استعداد کو مزید مستحکم بنانے کی جانب اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button