راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے اور پاکستان کے خلاف 82 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
میلان رتنائیکے 60 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ سونال دینوشا 54 اور کوشال مینڈس 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے باؤلنگ اٹیک میں عامر جمال نے 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور رضاء اللہ نے 2، 2 جبکہ ثاقب خان اور سلمان آغا نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔




