نیویارک: اے آئی چیٹ بوٹ ‘کلاؤڈ’ کی خالق کمپنی اینتھروپک آج سٹاک مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہے، جس کے بعد عام صارفین، انویسٹمنٹ فرمز اور پنشن فنڈز پہلی بار اس کے حصص خرید سکیں گے۔
پہلی بڑی آزاد اے آئی لیبارٹری کے طور پر مارکیٹ میں آنے والی اینتھروپک کی قدر ٹریڈنگ سے قبل 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، تاہم اے آئی کے خطرات کو نظرانداز کرنے سمیت حالیہ چیلنجز بھی اس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
دو ہفتے قبل امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد اخراجات اور ریگولیٹری خدشات کے سبب ٹیکنالوجی حصص میں کمی دیکھی گئی تھی، جس کے تناظر میں نیویارک اسٹاک ایکسچینج کھلنے پر اینتھروپک کے آغاز کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔




