اسلام آباد:حکومت نے آئندہ ایک روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخوں کا اعلان کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 323 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ تاہم، ڈیزل کے نرخوں میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں کی گئی اور یہ 355 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار ہے۔
اوگرا کے مطابق ان قیمتوں کا اطلاق 20 نومبر کے لیے ہوگا۔




