پاکستان
Trending

تعاون بڑھانے اور تنازعات کم کرنے کی ضرورت: چینی صدر کا روس اور امریکا کو پیغام

 

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ وہ روسی اور امریکی صدور کو چین میں خوش آمدید کہتے ہیں، اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تینوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

چینی صدر نے کہا کہ بڑی طاقتوں کو تاریخ سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی مشترکہ ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے، اور تینوں ممالک کو ایک دوسرے کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

شی جن پنگ کے مطابق سرد جنگ کی ذہنیت ترک کر کے تعلقات اور تجارتی روابط منقطع کرنے سے گریز کیا جائے، اور تینوں ممالک کو شراکت دار اور دوست بننا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور امریکا کو تعاون کے شعبوں میں اضافہ کرنا چاہیے اور تنازعات کی فہرست مختصر کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button