ٹیکنالوجی
Trending

کمپنی کے حصص نے ملازمین کو راتوں رات امیر بنا دیا، انتھروپک کے 5100 ملازمین کروڑ پتی بن گئے

نیویارک :امریکی ٹیکنالوجی کمپنی انتھروپک کے آئی پی او کے بعد اس کے ہزاروں ملازمین کی مالی حیثیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا، کمپنی کے تقریباً 96 فیصد ملازمین کے حصص کی مالیت 10 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

ریگولیٹری فائلنگز کے مطابق انتھروپک کے 5300 ملازمین میں سے تقریباً 5100 کے پاس کمپنی کے ایسے حصص موجود تھے جن کی مالیت کم از کم 10 لاکھ ڈالر تھی، جو پاکستانی کرنسی میں 27 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 2800 ملازمین کے حصص کی مالیت ایک کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ 600 ملازمین کے حصص کی مالیت 10 کروڑ ڈالر یا اس سے زیادہ ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق کمپنی میں ملازمت کا دورانیہ ملازمین کے لیے زیادہ مالی فائدے کا سبب بنا۔ 2023 اور 2024 میں انتھروپک کا حصہ بننے والے ملازمین کو بعد میں شامل ہونے والے سینئر عہدیداروں کے مقابلے میں زیادہ فائدہ حاصل ہوا۔

امریکی کمپنیوں میں ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ حصص دینے کا طریقہ عام ہے، تاہم انتھروپک کی تیز رفتار ترقی نے اس کے ملازمین کو غیرمعمولی مالی فوائد پہنچائے ہیں۔

کمپنی نے آئی پی او کے بعد ملازمین کو اپنے حصص کا 10 فیصد نقد کرانے کی اجازت بھی دی، جس سے انہیں حصص کی مالیت کا کچھ حصہ فوری طور پر وصول کرنے کا موقع ملا۔

انتھروپک کے زیادہ تر ملازمین سان فرانسسکو میں مقیم ہیں۔ ان کی دولت میں اضافے کے باعث شہر میں مکانات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button