پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کا ترک وفد کے اعزاز میں عشائیہ ،پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان کی قیادت میں پاکستان آنے والے ترک وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

عشائیے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا جنید انور چودھری، عطا تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر محمد علی، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظفر اقبال نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ ترک تحقیقی بحری جہاز اورچ رئیس کی پاکستان آمد پر صدر رجب طیب اردوان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک بحری جہاز کی آمد سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اہم پیش رفت ہے۔ پاکستان توانائی کے شعبے میں ترکیہ کے تجربے اور تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے معدنیات اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترک وزیر توانائی نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور مثالی مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button